جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ابرار الحق کا کرن جوہر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے مشہور بالی وڈ فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فلمساز کرن جوہر نے اپنی فلم ”جگ جگ جیو“ کے لیے ابرار الحق کا مشہور زمانہ گانا ”نچ پنجابن نچ“ بغیر اجازت استعمال کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں ابرار الحق نے کہا کہ میں بالی وڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جاؤں گا، میں نے آپ کو گانے کے حقوق دیے ہی نہیں۔

گلوکار نے کہا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔ ابرار الحق نے ٹوئٹ میں ”اسٹاپ اسٹیلنگ اوور سونگز“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ بغیر اجازت فلم میں گانا استعمال کرنے پر ابرار الحق نے کرن جوہر کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد فلمساز نے ”نچ پنجابن نچ“ کا کریڈٹ گلوکار کو دیا تھا۔

انسٹا گرام پر کرن جوہر نے فلم ”جگ جگ جیو“ کے گانے ”پنجابن“ کا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں گانے اور لیرکس کا کریڈٹ ابرار الحق اور بھارتی موسیقار تنشک باغچی کا دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں