ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں کرین کی مدد سے اتارے جانے والا جانور گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قربانی کے جانوروں کی چھتوں پر پالنے اور کرین سے اتارنے پر لگی پابندی شہریوں نے ہوا میں اڑا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے شہریوں نے حکومت سندھ کی جانب سے لگائی گئی پابندی ایک بار پھر ہوا میں اڑا دی۔

لیاقت آباد بندھانی کالونی میں ایک اور قربانی کے جانور کے ساتھ حادثہ پیش آگیا جس کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں کرین کی مدد سے اتارے جانے والے جانور کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جانوروں کی کرین سے گرنے کے واقعات کی وجہ سے حکومت سندھ نے مویشیوں کی بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر پرورش اور کرین سے اتارنے پر پابندی عائد کی تھی۔

تاہم رواں سال بھی لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں قربانی کے جانور کرین کی مدد سے بلند عمارتوں سے اتارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں