اشتہار

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نتیجہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوازنے: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے دو کے مقابلے میں چار گول سے پولینڈ کو شکست دی تھی۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ میں پاکستان کل مزید دو میچز کھیلے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ملائشیا کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

بعد ازاں 5 جون کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں