اشتہار

ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی پر شہزادہ لوئس توجہ کا مرکز

اشتہار

حیرت انگیز

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات میں ننھا شہزادہ لوئس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور اس کی شرارتوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ لوئس نے ایک تقریب میں سیلر سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اپنی دھن میں مگن بہت دلچسپ تاثرات دے رہے ہیں۔

Prince Louis' funniest faces at Platinum Jubilee

- Advertisement -

BRITAIN-ROYALS-QUEEN-JUBILEEBRITAIN-ROYALS-QUEEN-JUBILEEBRITAIN-ROYALS-QUEEN-JUBILEEواضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے ستر برس مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز 2 جون کو فوجی پریڈ کے ساتھ شروع ہوا تھا، جب ملکہ الزبتھ دوم، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کو سلامی پیش کی گئی تھی۔

Photos: Prince Louis at Queen Elizabeth's Jubilee Flyover - The Atlantic

ملکہ برطانیہ نے پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات میں شریک ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ 96 سالہ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک تخت نشیں رہنے والی شخصیت ہیں۔

Prince Louis' funniest faces at Platinum Jubilee

ایک تقریب میں خاندان کے کئی افراد شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن و دیگر ملکہ کے ساتھ شریک ہوئے اور تصاویر کھنچوائیں، لیکن شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ لوئس اپنی بچگانہ شرارتوں کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Prince Louis wore Prince William's sailor suit to the Queen's Jubilee

چار سالہ شہزادہ لوئس تقریب کے دوران مختلف چہرے بناتے رہے جبکہ انہوں نے فلائی پاسٹ کے دوران رائل ائرفورس کے طیاروں کی آواز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے۔

Which Prince Louis are you? Queen's Jubilee scene-stealer inspires meme

بالکونی پر تصاویر بناتے ہوئے ایک موقع پر شہزادہ لوئس کو اپنی پردادی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو ننھے شہزادے سے بات کرنے کے لیے تھوڑی جھک گئیں۔ اس موقع پر شہزادہ لوئس کے بہن بھائی 8 سالہ شہزادہ جارج اور 7 سالہ شہزادی شارلٹ بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں