جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

"پوری ٹیم 8 رنز پر ڈھیر”

اشتہار

حیرت انگیز

بانگی: انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں یو اے ای کے خلاف نیپال کی پوری ٹیم صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8.1 اوورز میں صرف 8 رنز بناسکی اور یو اے ای کو 9 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 7 گیندوں پر حاصل کرلیا۔

یو اے ای نے باآسانی 10 وکٹوں سے میدان مارا اور نیپال کی 6 بیٹرز بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں ماہیکا گور نے 4 اوورز میں 2 رنز دے کر5 وکٹیں اُڑائیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز کروائے جارہے ہیں ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

UAE U-19 women

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں