ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

موسم کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 63 فی صد ہے، جنوب مغربی سمت سے ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن کے اوقات میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیاد درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔

قلات میں درجہ حرارت 28، زیارت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 40، دالبندین میں 39، ژوب میں درجہ حرارت 35، بارکھان میں 37، گوادر میں 36، جیونی اور پسنی میں 34، اورماڑہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیات کے مطابق خضدار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، لسبیلہ میں 44، تربت میں 44، سبی میں 47، اور پنجگور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں