اشتہار

اُڑتے ہوئے مور کی دلفریب ویڈیو : دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت نے دنیا میں طرح طرح کی نسل و اقسام کے خوبصورت و انوکھے پرندے پیدا کیے ہیں جو اس دنیا کی خوب صورتی میں اضافہ اور دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا اڑنے والا خوبصورت پرندہ مور کہلاتا ہے، جس کے خوبصورت اور دیدہ زیب پر قدرت کی شاہکار تخیلیقات میں سے ایک ہیں، جب وہ اڑتا ہے یا اپنے پر پھیلاتا ہے تو دیکھنے والے اسے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں مور کو کہیں دولت کی نشانی تو کہیں ایک مغرور پرندہ تصور کیا گیا ہے اس کے بارے میں کئی قصے کہانیاں اور محاورے ہمیں اکثر سننے کو ملتے ہیں جیسے جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا، مور کے آنسو وغیرہ وغیرہ۔

- Advertisement -

اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بے انتہا خوبصورت مور فلیٹ کی ایک بالکونی سے اڑ کر دوسری بالکونی تک جاتا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک رہائشی علاقے میں بنائی گئی اس مور کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو پوسٹ میں صارف کا کہنا ہے کہ اگرچہ نئی دہلی یا اس کےآس پاس کے علاقوں میں موروں کو دیکھنا ایک نایاب نظارہ ہے لیکن اسے اڑتے ہوئے دیکھنا اور بھی دلفریب منظر ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے اسے بے حد پسند کیا اور اس خوبصورت منظر کو ناقابل یقین قرار دیا، مذکورہ ویڈیو4.8 ملین سے زیادہ ویوز525ہزارلائیکس کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں