قومی ویمن ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی اپیل کی ہے۔
قومی ویمن ٹیم کی ٹینس کھلاڑی مہک کھوکھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس قریب ہیں جس کی تیاری کے لیے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ جب پاکستان آئیں تو ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو ٹپس اور ٹریننگ دیں تاکہ ہمارے کھیل میں بھی ان کے تجربے سے نکھار آسکے۔
- Advertisement -
مہک کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے بھی اپیل کی کہ وہ بھابھی کو کہیں پاکستان آئیں اور ہماری ویمن ٹینس کھلاڑیوں کا کھیل نکھارنے میں مدد کریں۔