منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

قومی کرکٹر محمد رضوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی پانی کی بوتل سے وضو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی کھلا ڑی محمد رضوان کرکٹ میچ کے لئے دنیا بھر میں کہیں بھی موجود ہوں وہ نماز ادا کرتے ضرور نظر آتے ہیں اور اب تک ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

اس مرتبہ سوشل میڈیا پر رضوان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں محمد رضوان کی امامت میں دیگر کھلاڑیوں نے بھی باجماعت نماز کی ادا کی۔

محمد رضوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداح قومی کھلاڑی کے دین کی طرف جھکاؤ کو خوب سراہا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل میچز میں بھی محمد رضوان کو میچ کے وقفے کے دوران کبھی ڈریسگ روم میں تو کبھی گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے دیکھا گیا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی لوگ ان سے بےحد متاثر ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں