منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اردنی فضائیہ کا طیارہ تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اردن فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گرِ کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نشستوں والا طیارہ شامی سرحد کے قریب شمالی قصبے رمتھا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کو بتایا گیا ہے یہ طیارہ جرمنی کی GROB ایئر کرافٹ کمپنی نے بنایا تھا۔ رائل اردنی فضائیہ کے جاں بحق پائلٹوں کی شناخت میجر بلال الشوفین اور بہا ابوغنمی کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں