ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جوروٹ ’جادوگر‘ بن گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو جو روٹ نے جادو دکھا کر میدان میں بیٹھے لوگوں کو حیران کردیا۔

سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے لارڈز ٹیسٹ میں اس وقت کامیابی دلوائی جب انگلش ٹیم کی شکست کے امکانات بڑھ گئے تھے۔

لیکن جو روٹ کی میدان سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو روٹ نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے ہیں اور کیوی بولر کائل جیمیسن بولنگ کرنے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔

تاہم اس وقت ایسا لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں جوروٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو واضح لگے گا کہ ان کا ’بلا‘ زمین پر بغیر کسی سہارے کے کھڑا ہے اور روٹ بلا اس وقت تھامتے ہیں جب کائل جیمیسن بولنگ کروانے کے لیے قریب پہنچتے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے نیوزی لیںڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے اور جو روٹ نے لارڈ ٹیسٹ میں اپنے دس ہزار رنز بھی مکمل کیے جس کے بعد انہوں نے ہم وطن الیسٹر کک کا سب سے کم عمر میں یہ سنگ میل عبور کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں