تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نسیم شاہ کاؤنٹی چھوڑ کر ایمرجنسی میں وطن پہنچ گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاؤنٹی چھوڑ کر اچانک وطن واپس پہنچ گئے۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن اب وہ اچانک ایمرجنسی میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور اب اطلاعات ہیں‌ کہ وہ ملک واپس آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے والد شدید بیمار ہیں اور اسی لیے انہیں گلوسٹائر کی جانب سے گھر واپس جانے کی اجازت دے گئی ہے۔

گلوسٹر شائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وہ اپنے والد کی تیمارداری کریں اور اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں فاسٹ بولر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں جب ان کے کیریئر کی شروعات ہی تھی اور وہ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود تھے لیکن انہوں نے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسپنر شاداب خان سمیت متعدد کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی تھی۔

دیر سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -