پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اجنبی شخص کے مشورے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مشی گن: امریکی خاتون اجنبی کے مشورے پر عمل کرکے چالیس لاکھ ڈالرز (80 کروڑ پاکستانی روپے) کی مالکن بن گئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خوش نصیب خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سفر کررہی تھی کہ راستے میں گیس بھروانے رکے۔

خاتون نے کہا کہ ہم جب گاڑی میں گیس بھروانے کیلئے لائن میں انتظار کررہے تھے کہ اچانک ایک شخص آیا اور ہمیں کہا کہ 30 ڈالر والی مشی گن لاٹری خریدیں مجھے لگتا ہے کہ آپ لازمی 4 ملین ڈالرز کا انعام جیت جائیں گی۔

- Advertisement -

خاتون نے کہا کہ ہم نے کچھ دیر سوچا اور پھر لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اسکریچ آف ٹکٹ خرید کر گاڑی میں آئے اور ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو دنگ رہ گئے کیوں کہ ہم حقیقت میں چالیس لاکھ ڈالرز (80 کروڑ پاکستانی روپے) جیت گئے تھے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہمیں یقین نہیں آیا کہ ہم واقعی اتنی بڑی انعامی رقم جیت چکے ہیں، اور ہم نے ٹکٹ کو گاڑی میں ہی رکھ دیا، اور فیصلہ کیا کہ گھر جا کر ایک بار پھر چیک کریں گے کہ کہیں ہماری آنکھیں دھوکہ تو نہیں کھا رہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے انعامی رقم کی 30 ادائیگیوں کے بجائے 25 لاکھ ڈالر یکمشت ادائیگی کے طور پر حاصل کرلیے۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ انعامی رقم سے بل کی ادائیگی کریں گی جبکہ باقی رقم وہ اپنے پاس جمع کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں