جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

سی پی ایل سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں یومیہ رپورٹ ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی تعداد 235 ہوگئی ہے، رواں برس کے پہلے 5 ماہ کے دوران چھینا جھپٹی اور چوری کی 35 ہزار 500 سے زائد وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مئی شہری 22 ہزار 666 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے، جبکہ 11 ہزار 890 موبائل فونز چھینے گئے۔

- Advertisement -

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں برس شہریوں سے 71 گاڑیاں چھینی گئی جبکہ 914 چوری کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران موبائل اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، مئی میں 2 ہزار 658 موبائل فونز چھینے کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہریوں کی 4 ہزار 454 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں