جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شیخ رشید کی پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی اورمقتدرحلقوں میں بیک ڈوررابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کہنا غلط ہے کہ رابطے نہیں، نہ صرف رابطے ہیں بلکہ تین بارمذاکرات بھی ہوئے، لیکن جو معاملات طے ہوئےعمران خان نہیں مانے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈالائنس تو 13پارٹیوں کاموجودہے، اپنی نالائقی ان کے گلے پڑگئی ہے، ہم پر جو ملبہ گرا تھا وہ سارا ملبہ اب ان پر گرنے جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیا ان کوپتہ نہیں تھا قیمتیں بڑھانا پڑیں گی، یہ لوگ توشوق شوق میں بس اقتدارچاہتے تھے، معیشت تباہ ہورہی ہے اور ملک دیوالیہ ہونےکی طرف جارہا ہے۔

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے تصدیق کی کہ آخری وقت میں مقتدرحلقوں کیساتھ عمران خان کی3میٹنگزہوئی تھی، عمران خان نے نگراں حکومت سمیت تمام آپشنزمسترد کر دیئے تھے ،عمران خان کا صرف ایک ہی مطالبہ تھاکہ نئےانتخابات کرائےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ پرایمان ہے بتا رہا ہوں، جون کےمہینےمیں نتیجہ آجائےگا، یہ حکومت جون کے بعد نہیں رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی تووجہ ہوگی لوگ کیبل پرتلاش کرکے اے آروائی دیکھ رہےہیں، اے آر وائی کا نمائندہ کسی بھی شہر بھیجیں آدھا شہر اس کے پیچھے کھڑا ہوجائے گا۔

نواز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ایجنڈاتھاکہ اداروں اورلوگوں کےدرمیان لڑائی ہو ، نوازشریف کاشروع سےیہ ہی ایجنڈاتھاکہ لوگ فوج کیخلاف ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ راناثنا اللہ پر تو اس کے اپنے پارٹی ممبر نے 22 قتل کا الزام لگایا، راناثنااللہ کی پریس کانفرنس کے کلپ عسکری قیادت کو بھیجے اور تھانہ کوہسارمیں بھی راناثنااللہ کیخلاف درخواست دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ آج پاکستان کی ایک بڑی جماعت کی قیادت کودھمکیاں دےرہاہے، یہ کس قسم کا وزیرداخلہ ہے جو پریس کانفرنس میں ایسی باتیں کرتا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت عمران خان کو گرفتارکرناچاہتی ہے، عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھیں پھر پتہ چلے گا حالات کیسےہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی بھی نہیں کرنی چاہیے، عمران خان گھرگھرمیں داخل ہو گئے ہیں،دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کواندازہ نہیں ہےبات کسی اورطرف جارہی ہے، حالات بہت سنگین ہیں ذراسی چنگاری جلےگی اور آگ بھڑک اٹھے گی۔
ٓ
انھوں نے کہا کہ اس وقت جوعمران خان کوچھوڑے گا کم عقل ہوگا ، عمران خان نےڈی چوک نہ جا کر اچھا فیصلہ کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوانہوں نےسوموٹولیا، یہ لوگ جیسےہی اقتدارمیں آئےایف آئی اے ساری فائلیں اٹھا کر لے گئے، ماڈل ٹاؤن میں ان کےگھرکے نمبر بتا سکتا ہوں کہ کہاں فائلیں لےکرگئے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں پیٹرول پمپ جلتےنہیں دیکھے تھے، حالات بگڑ رہے ہیں جون میں بہت کچھ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کامطالبہ ہےالیکشن کی تاریخ کااعلان ہوناچاہیے، رابطوں میں ہیں اورہونےبھی چاہئیں لیکن آخری فیصلہ عمران خان کے پاس ہے، رابطے اس لیے کامیاب نہیں ہو رہے کیونکہ فیصلے کی چابی عمران خان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی میں کہا ہے کہ عمران خان کوگرفتار کیا گیاتویہ قوم کاامتحان ہوگا، معیشت کوتباہی سے بچانے کیلئے حل کی طرف جانا چاہیے،عمران خان الیکشن سے کم کسی بات پر تیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں