جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

"سکھ فوجی خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کریں ” ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: خالصتان تحریک کے لئے سرگرم عالمی تنظیم سکھز فار جسٹس نے سکھ فوجیوں کو بڑا پیغام دے ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے) نے سکھ فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضہ سے آزاد کرانے کے لیے خالصتان ریفرنڈم کی مکمل حمایت کریں۔

تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ آپریشن بلیو اسٹار کے اڑتیس سال مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایف جے کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنن نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجیوں کو واضح پیغام دیا کہ سرحدوں کا دفاع بند کرو اور سری اکال تخت صاحب میں دعا میں شامل ہوں تاکہ “خالصتان ریفرنڈم” کے ذریعہ بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضہ سے آزاد کرایا جا سکے۔

تنظیم نے بھارتی سکھ فوجیوں سے کہا کہ وہ فوج چھوڑ کر خالصتان ریفرنڈم میں شامل ہوں، سکھ فوج دربار صاحب پر بھارتی فوج کے حملہ آپریشن بلیو اسٹار کا بدلہ لینے کے لئے بھارتی فوج سے لڑے، جن میں سکھ رجمنٹل سینٹر، رام گڑھ، بہار، اٹھارہ سکھ جموں،گناگ نگر، راجستھان میں نویں سکھ، پونے، مہاراشٹرا میں 14 ویں پنجاب اور الور، راجستھان میں 171 فیلڈ رجمنٹ کے سکھ فوجی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بلیو اسٹار: بھارت میں ایک بار پھر "خالصتان تحریک” کی گونج

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے خالصتان نواز سکھ فوجیوں کی جانب سے جون 1984 کی بغاوت یاد دلائی جس میں بھارتی بریگیڈیئر آر ایس پوری کو دربار صاحب پر بھارتی فوج کے حملہ کے جواب میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا،

ایس ایف جے کے جنرل کونسلر نے سکھ فوجیوں سے کہا کہ وہ بھارتی پنجاب کو آزاد کرانے اور سکھوں کے وطن خالصتان کے قیام کے لیے بھارت کے خلاف آخری جنگ کے ریفرنڈم میں شامل ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں