اسلام آباد : سابق وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بچوں کو دے دی گئی ہے، جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتےمیں60روپےاضافہ کیاگیا، گیس45اوربجلی47فیصداضافہ کےبعدبھی ڈالر200روپےسےنیچےنہیں آیا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت توگویانرسری کےبچوں کودےدی گئی ہے، جوہرکھلونےکوکھول کردیکھنا چاہتے ہیں ،ملک میں معاشی فسادات کاخطرہ بڑھ رہاہے۔
پٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں ساٹھ روپے اضافہ کیا گیا، گیس 45% اور بجلی 47% کے اضافہ کے بعد بھی ڈالر دو سو روپے سے نیچے نہیں آیا، پاکستان کی معیشت تو گویا نرسری کے بچوں کو دے دی گئ ہے جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑہ رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2022
دوسری جانب سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
معیشت بتدریج بگر رہی ہے۔ ہر نیا دن معاشی شعبے سے کوئی بری خبر لاتا ہے۔ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے اور اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں۔ اگر انتخابات کے ذرعیے جلد استحکام نا لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 7, 2022