جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر خارجہ گھر میں آئسولیٹ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے ملاقات کے بعد گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اینالینا بیئربوک کا کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو آئسولیٹ کیا۔ بلاول بھٹو قرنطینہ کے دوران گھر سے سرکاری و سیاسی امور سر انجام دیں گے، وہ کورونا کی تشخیص کے لیے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کی پاکستان میں میزبانی کر کے خوشی ہوئی، ان سے قابل تجدید توانائی، تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ سے یوکرین تنازع، افغان بحران اور کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مضبوطی کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔

خیال رہے کہ اینالینا بیئربوک پاکستان کے دو ورزہ دورے پر موجود ہیں۔ اانہوں نے آج صبح وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔

ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے اینالینا بیئربوک کے کورونا مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں