تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یو اے ای میں‌ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلیے عالمی مقابلے کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت اور ان سے محبت کو فروغ دینے کےلیے عالمی مقابلے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا جس میں 10 لاکھ درہم کے انعامات دیے جائیں گے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت  اور ان کی سیرت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے‘‘ایوارڈ میں مقامی اور بین الاقوامی کیٹیگریز ہیں جو اسلام اور اس کے پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پرامن پیغام کی نمائندگی کے لیے شاعری، مصوری، خطاطی اور ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کے بہترین کاموں کی تلاش میں ہیں۔

فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حمد الشرقی نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فروغ دینے اور تحقیق اور ادبی اور فنی اظہار کے ذریعے اس سے حاصل ہونے والے اسباق اور اقدار کو اجاگر کرنے میں کثیر الشعبہ شکلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے یہ اعلان ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں اس ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا جو کہ حال ہی میں فجیرہ کے ولی عہد کی سرپرستی میں شروع کیے گئے البدر اقدام کے تحت وزارت ثقافت اور نوجوانوں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

شیخ محمد نے سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی کی ہدایات کا حوالہ دیا جو ان صلاحیتوں کی حمایت اور ان نسلوں کی پرورش کرنے کے لیے ہیں جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت اور اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرتی ہیں اور اسلام کے اعتدال اور رواداری کے پیغام کو پھیلاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -