جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق زیرِگردش خبروں پر وزیرخزانہ نے واضح کیا کہ قیمتیں بڑھانےکےحوالےسےکوئی سمری یاکوئی پلان نہیں ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پری بجٹ سیمینار میں پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق کوئی بات نہیں کی آج پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے اور قیمتیں بڑھانےکےحوالےسےکوئی سمری یاکوئی پلان نہیں ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں بزنس کانفرنس کے دوران توانائی اور پٹرول کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے قہقہہ لگایا اور ایک اور پٹرول بم گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹرمیں81 ارب روپے سبسڈی دی گئی، 3 گنا زیادہ خرچہ اس پٹرول سبسڈی کی وجہ سے ہورہا تھا، کسی بھی وزیراعظم کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر30 روپے بڑھانا آسان نہیں ہوتا لیکن اگر پٹرول کی قیمتیں برقراررکھتے تو ہر ماہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دیے جانے کے بعد شہر قائد میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کا پٹرول لینے کے لیے پٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک تقریب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دینے کی دیر تھی کہ شہر قائد میں افواہ پھیلنے لگی پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر ایک بار پھر اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس خبر کے پھیلتے ہی پہلے سے مہنگائی کے ستائے شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کیلیے پٹرول پمپس کی طرف رخ کیا جس کے باعث پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب آئل کمپنیز نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے پٹرول پمپ کی سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث ڈپو کے باہر پٹرول ٹینکرکی لائنیں لگ گئیں جب کہ پٹرول پمپس پر شہری بھی خوار ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں