اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘ نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کے لیے نئی ڈیل چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کے لیے خطرہ ہیں، احتیاط لازم ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ان معاملات پر احتیاط لازم ہے شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں