اشتہار

جعلی ویزے، دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 12 مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی ویزے اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں ایف آئی اے امیگریشن سیل نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کی، اس دوران جعلی ویزے، دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 12 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔

No description available.

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف بلوچ کا کہنا ہے کہ مسافر جعلی ویزے، مشتبہ پاسپورٹ، شناختی سے بیرون ملک جارہے تھے مسافروں کو گرفتار کرکے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا ہئ، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافر جعلی افغانی پاسپورٹ پر نجی ائرلائن کی پرواز سے بیلجیئم جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں