ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

معمولی تلخ کلامی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہریوں میں عدم برداشت کا رویہ اب لوگوں کی جانیں لینے لگا، کراچی میں رونما ہونے والے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دکانداروں نےمعمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، معاملےکیسے پیش آیا؟ اے آر وائی نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

دلخراش واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جب موٹر سائیکل پر سوار خاتون کا برقعہ پھنسا جس پر دوکاندار مدد کے لئے پہنچے، اسی دوران عقب سے ایک ٹرک آیا جس نے سڑک پر رش کے باعث ہارن بجانا شروع کردیا تاکہ جگہ مل سکے، جگہ نہ ملنے پر ٹرک ڈرائیور جس کا نام صدیق بتایا گیا ہے نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کی اور دوکانداروں کے پاس جاکر تلخ کلامی شروع کردی۔

اسی دوران دیگر دوکاندار بھی معاملے میں کود پڑے اور انہوں نے ٹرک ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا، دوکاندار ڈرائیور کو مارتے ہوئے ایک گلی کے اندر لے گئے جہاں بدترین تشدد کے باعث صدیق نامی ٹرک ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں رش دیکھ کر پولیس نے جائے حادثے پر پہنچی اور تشدد کرنے والے چار دکانداروں کو گرفتار کرلیا، دکانداروں کی گرفتاری پر علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں