تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘جلد ملکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کی کال دینے والا ہوں’

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ دینے والا ہوں، انشااللہ جلد ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ ہے لیکن بادشاہت میں نہیں ہے، الیکشن کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ لوگ میرٹ پر اوپر آئیں، 60 سالوں میں آدھا وقت آمر اور آدھا وقت ان دو خاندانوں نے حکومت کی، ہم نے کوشش کی مگر سسٹم صحیح معنی میں نہیں ٹھیک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن کرا کر میرٹ کو لانا ہے، ہماری خواتین کی بہت اچھی کارکردگی رہی ہے، ہماری خواتین ڈی چوک پر پہنچیں، شیلنگ برداشت کی، کسی جمہوریت میں پولیس کا ایسا رویہ نہیں دیکھا تھا، بیرونی سازش کے ذریعے ملک پر مسلط کرپٹ لوگوں نے خوف پھیلایا گیا، لیکن اس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں نکلی، میں نے کبھی عوام کو خود سے اس طرح نکلتے نہیں دیکھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں 4 روپے پیٹرول بڑھا تھا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کردیا، مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمارے دور میں مارچ کیا، ہمارے دورمیں بھی مارچ ہوئے مگر رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں سوائے فیک نیوز میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، اب میڈیا کا منہ بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چار اینکرز کے خلاف جس طرح کی کارروائی ہورہی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، انھوں نے تشدد کیا اور ڈرایا دھمکایا لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں، مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے رہنے والے چاروں صحافی قوم کا اثاثہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اس کو بنا دیا جو اگلی بار ان کے ہی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا،  ان چوروں کو اوپر لانے اور رکھنے سے اداروں کی تباہی ہوگی، الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد ہوگیا، جو انھوں نے حلقہ بندیاں کیں ہر جگہ سے شکایت آرہی ہے، وہ تیاری کررہے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے انھیں الیکشن جتایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کو تباہ کردیا گیا، ڈاکٹر رضوان دل کا دورہ پڑنےسے مر گیا اس کو دھمکیاں دی گئیں کہ تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے، یہ سارے اپنے کیسز ختم کرائیں گے، ناجائز کام کو جائز کرانے کیلئے تمام ریاستی اداروں پر سمجھوتہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، کسانوں کا برا حال ہے، 50 سال بعد ہماری حکومت نے 10 نئے ڈیمز شروع کئے، جب سے یہ آئے ہیں موڈیز نے معاشی آؤٹ لک منفی کردیا، جب سے جنرل (ر) مزمل گئے واپڈا کریڈٹ ریٹنگ منفی میں چلا گیا، مستقبل میں پانی کے بہت مسئلے آنے والے ہیں، سب پراجکیٹ خطرے میں پڑ جائیں گے ان کو قرضہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بلاول کا مارچ بھول گئے بس کانپیں ٹانگنے والی بات یاد رہ گئی، ساڑھے 3 سال میں ہم نے پیٹرول 55، ڈیزل 50 روپے مہنگا کیا، انھوں نے پیٹرول دو ماہ میں 60 روپے مہنگا کردیا، جو کام انھوں نے 2 ماہ میں کیا اس کا ہمارے ساڑھے تین سال سے موازنہ کرلیں، ان کو مہنگائی کی فکر ہوتی تو فوری طور پر روس سے سستا تیل منگواتے لیکن یہ امریکا کی اجازت کے بغیر کبھی یہ کوئی کام نہیں کریں گے چاہے عوام پس جائے، بھارت روس سے 40 فیصد سستا تیل لے رہا ہے، جب ہم 60روپے بڑھارہے تھے تو بھارت 25 روپے تیل سستا کررہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جب مجھے نکالا گیا تو سب سے زیادہ بھارت اور پھر اسرائیل خوش ہوا، یہ فارن ایجنڈے کےتحت چلیں گے جو ان کی بہتری کیلئے ہے، یہ باہر کے مفاد کیلئے ہیں پاکستان کے مفاد کے تحفظ کیلئے نہیں، دشمنوں کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کمزور ہو اور اس کے ٹکرے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک بار پھر پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سینٹرل پنجاب اور اندرون سندھ کی پارٹیاں رہ گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف پورے پاکستان کی جماعت ہے، جو ہمارے خلاف تھے وہ آج خوش ہیں کہ شہبازشریف آگیا ہے، چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ دینے والا ہوں، انشااللہ جلد ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے، سپریم کورٹ گئے ہیں صورتحال واضح ہوگی تو کال دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کو اکٹھا کرسکتی ہے، ہم وہ جماعت بنیں گے جو پاکستان کو حقیقی آزادی اور جمہوریت کی طرف لیکر جائیگی۔

Comments

- Advertisement -