اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بجلی بحران: شادی ہالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں جاری بجلی بحران کے باعث حکومتی احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی ہالز رات 10 دس بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے شادی ہال، ریسٹورنٹس اور مارکی مالکان سے ملاقات کی ہے، جس میں  حکومتی ہدایات پر اسلام آباد میں رات 10 بجے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے شروع کیا جارہا ہے، شادی کی ہر قسم کی تقریب مہندی، شادی اور ولیمہ رات 10 بجے ختم کی جائیں، احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور گرفتاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیز، ریسٹورنٹس، فارم ہاؤسز، اور گھروں سمیت ہر جگہ تقریبات پر قانون نافذ العمل ہوگا، شادی ہالز مالکان اور عوام اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ مالکان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے تعاون اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی ہالز اور تقریبات پر بڑی پابندی عائد

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شادی ہال میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے آج سے ہی کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں