جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عوام کو زوردار جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور زوردار جھٹکا دیدیا ، بجلی فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے مہنگی کردی ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے باعث ریکارڈ توڑ مہنگائی سے پسے عوام کے لیے زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے، نیپرا کے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے نیشنل اوسط ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ کا تعین کیا ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال23-2022 کیلیے بجلی کی قیمتوں کا ٹیرف مقرر کردیا گیا ہے اور نیشنل اوسط ٹیرف24.82 روپے فی یونٹ کا تعین کیا ہے جو کہ گزشتہ ٹیرف سے7.91 روپے فی یونٹ زیادہ ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا جواب 24.82 روپے ہوگیا ساتھ ہی اس میں ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنا بتایا گیا ہے۔

نیپرا نے کہا ہے کہ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے، توانائی کی خریداری کی قیمت1152 ارب روپے متوقع ہے جب کہ کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب کا تخمینہ ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گی ہے ڈسکوز کی کل ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے جب کہ پانچ سال کی مدت میں ڈسٹری بیوشن سسٹم میں 406 ارب کی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں