اشتہار

سماعت رکوانے کیلیے عدالت میں لال بیگ چھوڑ دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں ملزمان کے ساتھیوں نے سینکڑوں لال بیگ کمرہ عدالت میں چھوڑ دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو یارک کے البانی سٹی کی عدالت میں اس وقت پیش آیا جب چار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک نے عدالتی کارروائی کے دوران ویڈیو بنانا شروع کی تو اسے ایسا کرنے سے منع کیا گیا، جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

جس کے بعد عدالت میں آنے ملزمان کے ساتھیوں نے سیکڑوں لال بیگ کمرہ عدالت میں چھوڑ دیے۔ واقعے کے بعد عدالتی کارروائی دن بھر کے لیے معطل کردی گئی اور کیڑے مار دوائی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ملزمان اور ان کے ساتھی پلاسٹک کے ڈبوں میں لال بیگ بھر کر لائے تھے جنہیں کمرہ عدالت میں چھوڑ دیا گیا۔

عدالتی حکام نے ایک 34 سالہ خاتون کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں انہیں رِہا کردیا گیا۔ خاتون پر جھگڑا شروع کرنے، سرکاری افسران سے بدتمیزی کرنے اور ثبوتوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واقعہ پر عدالت نے اپنے بیان میں اس عمل کو مجرمانہ سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے اور نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں