پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

گیم کھیلنے سے روکنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ نوجوان آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوقین تھا تاہم جب نوجوان پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اس کی والدہ نے اسے روکا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اس نے فائرنگ کر کے اپنی والدہ کی جان لے لی۔

نوجوان لڑکے کی جانب سے والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب لڑکے کی والدہ نے اسے گیم کھیلنے سے روکا، لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کر دیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش نوجوان لڑکے نے جھوٹی کہانی گھڑنے کی کوشش بھی کی تاہم لڑکے کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں بھی بھارت کے شہر ممبئی میں تین دوستوں نے پب جی گیم کھیلنے کے تنازع پر ایک شخص کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں