ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کو حیدرآباد کی ایڈمنسٹریٹرشپ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا، حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کرکے فاخر شاکر کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا ہے اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کرکے فاخر شاکر کو یہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد شعیب ملک کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاخر شاکر کو نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل میونسپل کمشنر حیدرآباد بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاخر شاکر کا نام ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کے لیے ایم کیو ایم نے تجویز کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم اور پی پی معاہدے میں ایک مطالبہ کراچی اور حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز کی تبدیلی کا بھی تھا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے نام تجویز کردیا

ایم کیو ایم ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے پہلے عبدالوسیم کا نام پیپلز پارٹی کو تجویز کرچکی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں