جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہوئی ہے اور چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز بیورو چیف خاور گھمن کی رپورٹ کے مطابق موجودہ پاکستانی کی سیاسی فضا میں بڑی ہلچل رونما ہوئی ہے اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی خیال ق لیگ کے دونوں بڑوں کے بچوں کا بھی ہے پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور چوہدری وجاہت کےبیٹے حسین الٰہی،مونس الٰہی کیساتھ سیاسی مستقبل دیکھ رہے ہیں، یہ دونوں‌ قومی اسمبلی کے اراکین ہیں، جب کہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت میں وزیر مملکت چوہدری سالک حسین ن لیگ کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں