ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جرمنی میں بے قابو کار ہجوم میں گھس گئی، 1 ہلاک، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سنٹرل برلن کی ایک مصروف شاپنگ اسٹریٹ پر صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کار بے قابو ہو کر ہجوم میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر ہلاک جبکہ 14 طلبا زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ زخمی طلبا کو جان لیوا چوٹیں آئی ہیں، جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔

برلن پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس کار ڈرائیور نے یہ اقدام جان بوجھ کر کیا یا حادثہ تھا۔

خیال رہے کہ جرمنی میں اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد حملے ہو چکے ہیں اور ان کے ذمہ دار افراد کی اکثریت نفسیاتی مسائل کا شکار پائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں