اشتہار

مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر بی جے پی رہنما گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر حکمران جماعت بھاتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانپور میں بی جے پی رہنما ہوشت سری واستوا نے سوشل میڈیا پر مسلمان کے خلاف تبصرے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوشت سری کو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ 50 دیگر افراد بھی تحویل میں ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بی جے پی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

توہین آمیز بیانات پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا تھا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی، پاکستان نے بی جے پی حکومت کے غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں