جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سدھو موسے والا قتل کیس میں شارپ شوٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک اور اہم ترین گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس نے شارپ شوٹر سورو مہا کال کو پونے میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں پونے دیہی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدھ کو پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں شارپ شوٹر سورو مہا کال کو گرفتار کر لیا ہے۔

سورو مہا کال موسے والا کے قتل کے سلسلے میں پونے ضلع کے 2 بدنام زمانہ مجرموں میں سے ایک ہے، جب کہ اس کا ساتھی سنتوش جادھو ابھی تک مفرور ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سدھو موسے والا 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع کے ایک گاؤں سے اپنی کار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا تھا کہ دہلی کے لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کی تھی، پنجاب پولیس اس سے قبل 3 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، اور پونے دیہی پولیس جادھو اور مہاکال کی تلاش میں تھی، وہ اس سے قبل بھی ایک قتل میں ملوث تھا۔

پولیس نے مہاکال کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مہا کال کو 20 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں