اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے جامعہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی کے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔
چینی اساتذہ ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کیا گیا۔
اعزاز پاک چین دوستی مستحکم،تعلیم و ثقافت میں تعلقات بہتربنانےکےاعتراف میں دیا گیا جبکہ اعزازات آئین کے آرٹیکل259 اور اعزازات ایکٹ 1975کےتحت عطا کئے گئے۔
یاد رہے 26 اپریل کو جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔