تازہ ترین

عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے گا کہ آخری مرتبہ عامر لیاقت کی کس سے بات ہوئی تھی، پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلیے ہیں، عامر لیاقت کے کمرے میں ایک ڈبل بیڈ اور الماری تھی جب کہ کمرے میں کچھ برتن اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

اس سے قبل ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی ہے اور گھر سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں، موت کی وجہ تو میڈیکل رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین آج دوپہر اچانک انتقال کرگئے، انہیں بے ہوشی کی حالت میں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

Comments

- Advertisement -