جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے تٖصدیق کی کہ ملازم نے کہا ہے ایم این اے عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازم کمرے کے اندر گئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت بیہوش تھے، ملازم نے ڈاکٹر عامرلیاقت کو اسپتال منتقل کیا ،ان کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ممکن ہے ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبرکی تصدیق کی۔

ترجمان اسپتال نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین کیا جارہاہے اور طبی معائنہ جاری ہے۔

عامر لیاقت کو گذشتہ رات دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی،ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو گذشتہ رات دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی ، صبح بھی تکلیف میں اضافہ ہوا لیکن وہ اسپتال نہیں گئے ، رکن قومی اسمبلی رات بھر روتے بھی رہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکی فیملی سے بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ، دو بیوں کو چھوڑ چکے جبکہ تیسری بیوی نے خلع دائر کی ہوئی ہے تاہم عامر لیاقت کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی ڈاکٹر عامرلیاقت کے گھر پرموجود ہے۔

پولیس کی جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا تھا کہ ہمیں ریسکیو حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ،عامر لیاقت کا گھر بریگیڈ تھانے کی حدود میں ہے ،ڈاکٹر رپورٹ کے بعد ہی مزید بتا سکیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا افسوسناک خبر ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے، جس کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف ، صدر عارف علوی ، سیاسی رہنماؤں اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کےلئے دعائے مغفرت کی۔

خیال رہے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین 5جولائی 1971کو پیداہوئے تھے اور 2018میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں