وفاقی حکومت نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور تعمیراتی خدمات پر جی ایس ٹی وصولی صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ کےپی تیمور سلیم ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں جی ایس ٹی کو ہم آہنگ کرنے کے گزشتہ فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ کاروبار میں آسانی کیلئےجی ایس ٹی میں ہم آہنگی ضروری ہے تمام اسٹیک ہولڈرزیکساں جی ایس ٹی کیلئےایک طریقہ کاروضع کریں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سنگل پورٹل تیار اور فعال کر دیا گیا ہے صوبےٹیکس دہندگان کوسنگل ریٹرن فائل کرنےمیں سہولت دےسکتےہیں۔
اجلاس میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور تعمیراتی خدمات پر جی ایس ٹی وصولی صوبوں کو دینے کا فیصلہ جب کہ ٹول مینوفیکچرنگ پرٹیکس،تعمیراتی سامان پر سیلز ٹیکس ایف بی آر کےتحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نقل وحمل پر ٹیکس لگانے کا موجودہ طریقہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے نیشنل ٹیکس کونسل کےتحت وسیع قومی مفادمیں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔