جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ آپریشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ کے حکم پر  شہر بھر کے  مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی، آپریشن میں کے نائن یونٹ کے خصوصی کتےہرٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے خصوصی احکامات پر کراچی کے مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی۔

اسپیشل برانچ کی خصوصی ٹیمیں کراچی کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے اور کے نائن یونٹ کے خصوصی کتےہرٹیم کےساتھ موجود ہیں جبکہ ٹریفک پولیس سمیت دیگرمتعلقہ ادارے بھی آپریشن میں شریک ہیں۔.

- Advertisement -

ڈی آئی جی اورایس ایس پی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں چیکنگ جاری ہے ، چوہدری سلطان اورطارق رزاق دھاریجومکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ سسی ٹول پلازہ ،موچکوسمیت اہم مقامات پراسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے، آپریشن میں سی آراوسسٹم اوربائیومیٹرک مشینیں بھی موجودہیں۔

کالےشیشے،ڈرائیونگ لائسنس اوردیگرتصدیق کاعمل جاری ہے، چیکنگ کاعمل روزانہ کی بنیادپراچانک سےشروع کیاجائےگا، جس میں اسپیشل برانچ کےہمراہ تمام ادارے اوراسپیشلائزڈ یونٹس بھی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں