تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’تباہ ہو گیا ہوں‘ سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر دکھی باپ رو پڑے

امرتسر: گینگسٹر کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے غم زدہ والد پھوٹ پھوٹ کر رو دیے۔

میڈیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، بدھ کو غلہ منڈی مانسہ میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ان کے دکھی باپ نے روتے ہوئے دہائی دی کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا، میں ‘تباہ ہو گیا ہوں’۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ سدھو نے روتے ہوئے کہا ‘بیٹے کی موت کے بعد ٹوٹ پھوٹ اور دل شکستگی کا شکار ہو گیا ہوں، میرے بیٹے کا کیا قصور تھا، میرا بیٹا میرے گلے لگ کر رویا کرتا اور پوچھتا کہ ہر چیز کا الزام اس پر کیوں لگتا ہے؟’

انھوں نے کہا ‘میں اس سے پوچھتا کہ کیا اس نے کوئی غلط کام کیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات والدین کو اپنے بچوں کے بارے میں علم نہیں ہوتا لیکن مجھے اپنے بیٹے کا پتا تھا، کبھی کوئی اس کے خلاف شکایت لے کر نہیں آیا، لہٰذا میں اسے کہتا تھا کہ اسے کسی بات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔’

تقریب میں شریک سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا برائے مہربانی پنجاب کو اس آگ سے نکالیں، آج میں برباد ہو گیا ہوں، نہیں چاہتا کسی اور کی زندگی اس طرح برباد ہو۔’

موسے والا کے والد نے گینگ وار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بیٹا غلط تھا، تو وہ گاڑی میں کبھی تنہا سفر نہ کرتا، اس نے پرائیویٹ گن مینوں کی خدمات حاصل کی ہوتی، لیکن ہم نے کبھی خطرے کا احساس نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو کار میں سفر کے دوران گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -