ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کو 120 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم32.2 اوورز میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
.@mnawaz94 is on a roll
He picks up another important wicket #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/F00j9SGTt0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
بروکس کی 44 رنز کی اننگز بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی، کائل میئرز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان نکولس پوران بھی 25 رنز بنا کر چلتے بنے۔
Pinned plumb in front @Wasim_Jnr nips it back sharply ⚡#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/p148oiJpSN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم نے تین، شاداب خان نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
One jaffa after another!
Superstar @mnawaz94 registers his career-best figures of — #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/jf8Eg05fwO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
SIX off his second delivery @76Shadabkhan is on a mission #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/yLH8e1GIUP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
شاداب خان 22 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 17 اور محمد نواز 3 رنز بناسکے۔
محمد حارث کو 6 رنز پر جوزف نے ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، خوشدل شاہ 22 رنز بنا کر جوزف کا نشانہ بنے جبکہ محمد وسیم جونیئر 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
End of another fantastic innings from @babarazam258
He has scores of 77, 103, 105*, 114, 57 and 158 in his last six ODI innings #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/tOAc1aRm0m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکائل حسین نے تین، جوزف اور فلپ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
The artist ✨#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/L557siIUvo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جیڈن سیلز کی جگہ اینڈرسن فلپ کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز مشکل ہیں تاہم اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535208419720044545?s=20&t=6gK98M0T6P-b5J8NucYD4g
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم
میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائنگ کے قریب آجائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی تیسرے نمبر پر قابض ہوجائے گی۔