کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی میت ان کے بیٹے کے حوالے کردی گئی، عامرلیاقت کی نمازجنازہ بعد نمازعصرادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی میت حوالگی کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی اور ان کی میت بیٹے احمد کے حوالے کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامرلیاقت کی نمازجنازہ بعد نمازعصرادا کی جائے گی۔
یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت کے بیٹے نے پوسٹ مارٹم نہ کرنے اور میت حوالگی کی درخواست کی تھی ، جس میں کہا کہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں کرواناچاہتے، جس کے بعد بیٹے کی درخواست پرعدالت نے سماعت مکمل کی۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟
دوسری جانب پولیس نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کاقتل ہوایاطبی موت ہے پتہ کرناہے، پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لینےکی ہدایت کی تھی اور کہا رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا جائے گا۔