اشتہار

سگریٹ اور موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں سگریٹ اور موبائل فونز کی درآمد پر لیوی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئے مالی سال کے لیے 9502 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا جس میں سگریٹ اور موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سگریٹ پر 150 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بجٹ میں درآمدی فونز پر 100 سے 16 ہزار تک لیوی عائد کرنے کی تجویر دی گئی ہے۔ 30  ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے فون پر 200 روپے، 200  ڈالر کے درآمدی موبائل پر 600 روپے، 350  ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 1800 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

فنانس بل کے مطابق 500 ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روہے، 700 ڈالر کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے اور 701  ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں