منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پرویز مشرف کی صحت سے متعلق خبروں‌ پر وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر مملکت و آرمی چیف پرویز مشرف کے اہلکانہ نے ان کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور تشویش ناک حالت کی تردید کردی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس کی ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ دو مرتبہ ماضی میں آئی سی یو میں جاچکے ہیں تاہم اس وقت ان کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی یو یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں طبعیت میں خرابی کی وجہ سے سابق صدر انتہائی کمزوی محسوس کررہے ہیں۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف کے انتقال کی اطلاع غلط ہے، پرویز مشرف علیل اور زیر علاج ہیں اور وہ وینٹ پر بھی نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے پرویز مشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور حالت تشویشناک ہونے کی تردید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں