ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بجٹ میں کتنے ارب کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں مجموعی طورپر440 ارب روپے کے نئے ٹیکسزعائد کئے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں مجموعی طور پر 440 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، انکم ٹیکس میں316 ارب، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 34 ارب اور سیلز ٹیکس 90 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمزکی مد میں 6 ارب، سیلز ٹیکس 30 ارب اور انکم ٹیکس کی مد میں 49 ارب کا ٹیکس کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق مجموعی طور پر 85 ارب کے ریلیف سے ٹیکس اقدامات کا حجم 355 ارب تجویز کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں