تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صبا قمر اور میکال ذوالفقار کی ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں صباقمر، احسن خان، میکال ذوالفقار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی ابتدائی اقساط احسن خان کی صبا سے شادی دکھائی گئی۔

اب میکال ذوالفقار نے صبا قمر کی ڈرامہ سیٹ سے شادی کے لباس میں ملبوس ویڈیو شیئر کردی۔

میکال ذوالفقار ویڈیو میں ان سے کہتے ہیں کہ ’صبا ابھی سے شادی کی پریکٹس شروع کردی ہے جس پر اداکارہ بے ساختہ قہقہ لگانے لگی اور کہا کہ ’مجھے شرم آگئی۔‘

اداکارنے پھر کہا کہ ’دلہن ایسی ہی شرماتی ہیں ناں۔‘

صبا قمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح بھی ان کی دلہن کے لباس میں تصویر پر ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’صبا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ ایک اور نے کہا کہ صبا قمر رواں سال بیرون ملک مقیم کسی شہری سے شادی کرنے والی ہیں۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ شادی کا سین ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کا ہے۔

Comments

- Advertisement -