اشتہار

’اُف بہت ہی خوبصورت ہے‘ سجل علی نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھی سپر اسٹار سنگر ٹو کے کمسن گلوکار محمد فیض کی مداح ہوگئیں۔

اداکارہ سجل علی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی پروگرام سپر اسٹار سنگر ٹو میں حصہ لینے والے مسلمان گلوکار محمد فیض کے گانے کی تعریف کررہی ہیں۔

سجلی علی نے محمد فیض کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اُف بہت ہی خوبصورت ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے محمد فیض کی گلوکار پر دل والی ایموجی بھی بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد فیض مشہور گانا یہ بارش کی بوندیں سمجھتا نہیں تھا گنگنا رہے ہیں۔

سجل کی جانب سے تعریف کیے جانے کے بعد مداح بھی محمد فیض کی گلوکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

خان نامی صارف نے لکھا کہ ’میں بھی محمد فیض کی آواز کا دیوانہ ہوں، اس بچے کی بہت ہی اچھی آواز ہے۔‘

معصوما بتول نامی صارف نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت ہی پیاری آواز ہے۔‘

واضح رہے کہ محمد فیض بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’سپر اسٹار سنگر ٹو میں حصہ لے رہے ہیں جس میں ججز کے فرائض گلوکار ہمیش ریشمیا، الکا یاگنک اور جاوید علی انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں