منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جون کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ جون کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 1.0626 ڈالر کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت میں 1.1797 ڈالرفی یونٹ کمی کردی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 20.7691 ڈالرفی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 22.6076 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں