جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وزیرخزانہ نے اپنی انڈسٹری کو مراعات دے ڈالیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجٹ میں اپنی انڈسٹری کو مراعات ددینے کی نشاندہی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیلیے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کھاد پر سیلز ٹیکس 2 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ قدرتی گیس پر بھی سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے لیکن،

حماد اظہر نے اس لیکن کے آگے لکھا ہے کہ اسنیکس مینوفیکچرنگ کے لیے فلیور پاؤڈر پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے سبحان اللہ۔

اسی کو کہتے ہیں کہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی انڈسٹری کو ہی مراعات دے ڈالیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں