جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 23.98 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 23.98 فیصد تاریخی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں 33 اشیا ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

سبزیوں میں آلوکی فی کلوقیمت میں 3 روپے10پیسےکااضافہ ہوا، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں 4 روپےسے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ براننڈ گھی فی کلو 28 اور کوکنگ آئل کی 5 لیٹر 38 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

اسی طرح دالیں، نمک، بیف، مٹن، چینی، پیاز، دودھ بھی مہنگے ہوئے مجموعی طور پر ایک ہفتے میں 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں