جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، رمضان شوگرملزم میں کوئی شیئرنہیں ہے۔

عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وکیل نے میری ضمانت کے حوالے سے دلائل دے دیے ہیں، میرا بھی حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے حوالے سے اپنی صفائی پیش کروں۔

شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف اب تک کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، کیس میں دو مرتبہ لاہور ہائیکورٹ نےآشیانہ اور رمضان شوگرملز میں ضمانتیں دیں، رمضان شوگرملزم میں کوئی شیئرنہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آشیانہ اقبال میں مجھ پر اختیار سے تجاوز کا الزام لگایا گیا، جب نیب کےعقوبت خانے میں تھا تو دو بارایف آئی اے ٹیم میرے پاس آئی، تفتیش کی گئی لیکن میں نے کہا وکیل سے مشورے کے بغیرجواب نہیں دوں گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عزت ہی انسان کا خاصہ ہوتا ہے، اللہ نے دو ماہ پہلے مجھے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری عطا کی ہے، اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوجاتی تو یہاں کھڑانہ ہوتا، منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھررہا ہوتا، اس کیس میں درجنوں پیشیاں بھگتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف ایک سال تک چالان اس لیے نہیں کیا گیا کہ کہ کسی طرح مجھے گرفتار کر لیں، میرا کسی شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں شوگرمل میں شیئرہولڈر نہیں ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں گنے کا ریٹ مختلف ہوتا ہے، جو حقائق بیان کروں گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، گنے کی قیمت سندھ میں یکایک کم کر دی گئی۔

پنجاب میں کہرام مچ گیا کہ سندھ میں گنے کی قیمت کم کردی گئی، پنجاب کی شوگرملوں نے مطالبہ کیا کہ سبسڈی دی جائے، میرے خاندان کی شوگر ملیں بھی ہیں، میں نے کہا آپ ہر بار کماتے ہیں اس بار نقصان برداشت کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں